ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت2400 روپے تک پہنچ گئی
ملک میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 406 روپے89 پیسے مہنگا ہوا اور 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت2400 روپے تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے بتایاکہ آٹے کے 20 کلوتھیلے کی فی کلو قیمت میں اوسط 20 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا اور آٹے کی اوسط فی کلو قیمت 81 روپے سے زائد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت بڑھ کر1621.32 روپے ہوگئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے آٹے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ پشاور میں ریکارڈ کیا گیا اور فی کلو قیمت میں 58 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ 20 کلو آٹا 980 روپے سے بڑھ کر2150 روپے کا ہوا۔