سوات کی تحصیل مدین میں کھلونا بم پھٹنے سے خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے.

پولیس کے مطابق مدین کے علاقے تیرات میں ایک گھر کے سامنے کھلونا بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے،،،زخمیوں کے سوات کے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں تین کی حالت تشویش نا ک ہے،،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے.