مشرف غداری کیس : آئین کےمطابق فیصلہ کریں گے.انصاف کسی کو ڈراتا،خوش کرتا یا تسکین دیتا ہے تو یہ ہمارا مسئلہ نہیں. سپریم کورٹ

جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے. سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ انصاف کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا،ہم نے صرف آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے، انصاف کسی کو ڈراتا، خوش کرتا یا تسکین دیتا ہے تو یہ ہمارا مسئلہ نہیں۔ پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹس، مشرف کےخلاف کوئی مقدمہ نہیں سن سکتے ،، دونوں کےایک دوسرےپرالزامات ریکارڈ کاحصہ ہیں. ابراہیم ستی نے کہا کہ پرویز مشرف پرچیف جسٹس کوکام سےروکنے کابھی الزام ہے.صدارتی ریفرنس میں الزامات کاجواب نہیں دیاگیا تھا. انہوں نے کہا کہ پرويزمشرف کے خلاف مقدمات میں چیف جسٹس کےمعتصب ہونےکےخدشات بھی ہیں.