پاکستان سمیت بھارت، کشمیراورافغانستان میں زلزلے نے عمارتوں کوجھنجھوڑکررکھ دیا.زلزلے کا مرکزجنوب مشرقی افغانستان تھا۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت چھ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی جس کا مرکززیرزمین سترکلومیٹرجنوب مشرقی افغانستان تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، پارا چناراورپشاورسمیت ملک کے بیشترحصوں میں محسوس کیے گئے،،، اس کے علاوہ ایبٹ آباد، بٹگرام، بالاکوٹ اورمظفرآباد کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتراورگھروں سے باہرنکل آئے۔ ادھربھارت اورافغانستان میں بھی زلزلے نے کئی عمارتوں کوہلا کررکھ دیا تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔