بلاول بھٹو اور عمران خان کی تقریرلکھنے والا ایک ہی شخص ہے،گیارہ مئی کوبلے اور تیر کو دفن کرنا ہوگا. میاں شہباز شریف
خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹروبس میں عام آدمی سفر کرتے ہیں جس سے مخالفین کے پیٹ میں مروڑاٹھتا ہے،دوہزار گیارہ میں ڈینگی سے کئی ہلاکتیں ہوئیں مگر دوہزار بارہ میں ڈینگی سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ،جس طرح دو سال میں ڈینگی کوجڑ سے ختم کردیا اسی طرح دو سال میں ملک کواندھیروں سے بھی نکال دینگے،انہوں نے کہا کہ کچھ ہفتوں میں آصف زرداری تاریخ کا حصہ بن جائیں گے،بلاول بھٹو اورعمران خان کی تقریرلکھنے والا ایک ہی شخص ہے، گیارہ مئی کا سورج نواز شریف کی کامیابی کا دن ہوگا اور اسی دن تیراوربلادفن ہوجائےگا۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ پانچ سال میں کراچی میں قبضہ گروپ اور بھتا خوروں کاراج رہا،کسانوں کوبجلی کی فراہمی بند کردی گئی،ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے دعوے کیئے جاتےرہے مگریہ بجلی ہے کہاں؟ملک تواندھیرے میں ڈوب گیا ہے