پاناما لیکس پرکمیشن کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، عمران خان اس سلسلے میں آج واضح لائحہ عمل دیں گے : چوہدری سرور
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر اسلام آباد جلسے کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ عوام لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس پاکستان لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تحریک انصاف وہ پاکستان بنائے گی جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج میں احتساب کا عمل شروع ہونا باعث خوشی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس میں انتخابات ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا یوم تاسیس پاکستان کی سیاسی تاریخ کے اہم موڑ پر آیا ہے، تحریک انصاف کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔