سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثرنذر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سربراہی کیلئےرضامندی ظاہرکردی
ذارئع کے مطابق چئیرمین پی سی بی شہریار خان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کی دبئی میں ملاقات ہوئی، چئیرمین پی سی بی نے مدثر نذر کی جانب سے مکمل اختیارات دینے کا مطالبہ مان لیا جس کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سربراہی کیلئے رضا مندی ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق سابق آل راؤنڈر سے مالی معاملات بھی طے پا گئے ہیں، انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ دوسری ہائی پروفائل تقرری کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مدثر نذر ایک دو روز میں پاکستان پہنچ رہے ہیں، وہ قومی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز لاہور قلندر کے چیف ایڈوائزر کا عہدہ بھی سنبھالیں گے، مدثر نذر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال اور موثر بنانے کیلئے بورڈ کو مکمل پلان پیش کریں گے۔ مدثر نذر ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے باؤلر بھی ہیں۔