وزیراعظم پہلے استعٰفی دیں پھر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کریں۔ عوامی تحریک فرانس
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) وزیر اعظم پہلے استعٰفی دیں پھر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کریں۔ انکوائری کمیشن کا اعلان قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی محمد اسلمُچوہدری صدر اور طاہر عباس گورائیہ سینئر راہنما عوامی تحریک فرانس نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات سے آنے والے طوفان اور پاکستان کے سب سے منظم ادارے پاک فوج میں کڑے احتساب کے بعد وزیراعظم پاکستان کو حب الوطنی یاد آئی ۔ انکوائری کمیشن سے پہلے قوم وزیر اعظم سے استعفی مانگتی ھے۔ وزیراعظم ھاوس سے نکل کر ذرا کسی گلی محلے میں جائیں عوام کے جذبات نظر آئیں گے خوشامدیوں کے ٹولے میں بیٹھ کر سب ٹھیک ھی لگتا ھے۔ کمشن تو چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور کی سربراھی میں ماڈل ٹاؤن کی 14 لاشوں پر بھی بنایا یا تھا مگر کہاں ھے اسکی رپورٹ ۔ رپورٹ اس لیے منظر عام پہ نہیں لائے کہ پھانسی کا پھندا شریف برادران کے گلے میں پڑتا ہے ۔ پہلے استعفی پھر کمیشن کے سامنے آنا ھو گا تب ہی شفاف انکوائری ممکن ھو گی ۔