آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ اور سابقہ تمام حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا۔ مسلم لیگ ق فرانس
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ اور سابقہ تمام حکمرانوں اور آمروں کا احتساب کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ ، جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور سینئر راہنما چوہدری ساجد ڈوگہ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز اور کڑے احتساب کے بغیر پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ناممکن ہے۔ حکمرانوں اور بیوروکریسی کی کرپشن نے کڑوڑوں لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے پہنچا دیا ہے۔ وزیر اعظم اور ان کی فیملی کرپشن ، منی لانڈرنگ اور پانامہ لیکس اسکینڈل میں ملوث ہے۔ لیکن وزیر اعظم استعفی دیکر اپنے آپ کو قوم کے سامنے احتساب کیلئے پیش کرنے کے بجائے سرکاری ٹیلی وژن پر قوم کے سامنے شریف خاندان کی مظلومیت کے رونے رو رہے ہیں۔ شریف فیملی نے اپنے تیس سالہ دور اقتدار میں پاکستان کے عوام کو فیر ملکی قرضوں کے انبار تلے دفن کردیا ہے۔ مسلم یگ ق فرانس آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کے بیان کی تائید کرتے ہی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔