بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور بے ڈھنگی تعمیرات کے مقدمے کی سماعت آج ہو گی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور بے ڈھنگی تعمیرات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ عدالت عظمیٰ اس اہم ترین مقدمے کی سماعت آج کرے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے نام اپنے خط میں بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور بے ڈھنگی تعمیرات کا معاملہ اٹھایا تھا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے معاملے کا ازخود نوٹس لے رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کپتان آج بنفس نفیس سپریم کورٹ پیش ہوں گے۔