جھوٹے اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف سندھ کی عوام نے ایک آواز ہوکر استعفی کا مطالبہ کردیا ہے,نثار کھوڑو
پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف لیاری، ناظم آباد، تبت سینٹر، کورنگی، اور دیگر مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالیں، دھرنا بھی دیا ، حسن اسکوائر پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہمارے نعروں میں اتنی طاقت ہے کہ وزیراعظم کو ہٹادیں، پیپلز پارٹی نے پہلے ہی نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا تھا اب تو ججوں نے بھی نااہلی کی مہر لگادی ہے, احتجاجی دھرنے سے سینٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ نواز شریف جو الزامات ہم پر لگایا کرتے تھے آج ان ہی کا سامنا کررہے ہیں، جبکہ صدر زرداری وہ واحد سیاست داں ہیں جس نے تمام الزامات کا سامنا کیا اور باعزت بری ہوئے،، انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو استعفی دینے کا مشورہ دینے والے آج خود استعفی دینے سے انکاری ہیں، احتجاجی ریلی اور دھرنے میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں سمیت جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جیالوں نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے