فاسٹ اینڈ فیوریئس سیریز کی نئی فلم "دی فیٹ آف دی فیوریئس" کی باکس آفس پر حکمرانی برقرار
ہالی وڈ کی ایکشن فلم "دی فیٹ آف دی فیوریئس" نے باکس آفس پر دھوم مچا دی، ڈیوائن جانسن، جیسن سٹیتھم اور وین ڈیزل کے ایکشن سے بھرپور فلم نے رواں ہفتے مزید تین کروڑچھیاسی لاکھ ڈالر کما لیے، تھرلر فلم مجموعی طور پر سولہ کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر بٹور کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔تھری ڈی اینی میٹڈ فلم'دا باس بے بی'رواں ہفتے بھی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے، کامیڈی فیملی مووی مجموعی طور پر تیرہ کروڑ انہتر لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔ہالی وڈ کی فینٹسی فلم'بیوٹی اینڈ دا بیسٹ' نے بھی شائقین کے دلوں میں گھر کرلیا، فلم ریلیز کے چھٹے ہفتے بھی باکس آفس پر تیسرے نمبر پر موجود ہے، انوکھی رومانوی داستان پر مبنی فلم مجموعی طور پر سینتالیس کروڑ دس لاکھ ڈالر کا کاروبار کرچکی ہے۔