لاہور کے مصروف ترین بازارنیو انارکلی میں پلازے میں لگی آگ سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا
لاہور کے مصروف ترین بازار نیو انارکلی میں پلازے کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازے کی بالائی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،،، شہریوں نے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی،،، لیکن جب شدت میں اضافہ ہوا تو ریسکیو ٹیم کو طلب کیا گیا آتشزدگی کے واقعہ کے فوری بعد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی گیارہ سے گاڑیاں پہنچ گئیں،، فوری طورپر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،، آگ کے باعث پلازے میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا، آتشزدگی کے واقعہ میں تاجروں کی زندگی کی جمع پونجی راکھ بن گئی،متاثرہ تاجر بے بسی کی تصویر بنے تکتے رہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم پلازہ مالکان نے ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملے کے بروقت کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔۔۔