فرانس میں صدارتی انتخابات کے بعد پیرس میں ہنگامے پھوٹ پڑے
فرانس کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کے بعد پریس کے شہری سڑکوں پر نکل آئے ،،انہوں نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا، اس موقع پر صدارتی امیدواروں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی
مظاہرین نے قوم پرست امیدوار ماری لی پین کی امیگریشن اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، اس دوران مشتعل افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ بھی دیکھتی گئی، پولیس اور فوج کے بھاری نفری نے مظاہرین کو منشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل فائر کئیے۔مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی،،، پولیس نے بھرپور ایکشن کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلی