آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان ڈویژن جبکہ بالائی پنجاب کے علاقوں اسلام آباد، راولپنڈی اورگوجرانوالہ ڈویژن میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، اس دوران بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش مری میں سینتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مظفرآباد میں ستائیس،راولپنڈی اکیس، اسلام آباد سترہ، سرگودھا گیارہ جبکہ لاہور میں چار ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک کا گرم ترین مقام دادو رہا جہاں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔