نیو یارک: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

امریکی شہر نیو یارک کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ آگ لگنے کا واقعہ نیویارک کے علاقے کوئنز ولیج میں پیش آیا۔ جہاں دو منزلہ گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دوسرے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ آگ بجھانے کی کوشش میں دو فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔