عمران خان چئیرمین نیب کے خلاف اگلے دو تین دن میں ریفرنس دائر کریں گے

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک اداروں سے چلتے ہیں لیکن یہاں ادارے تباہ کردیے گئے،، ایک واحد ادارہ سے امید رہ گئی ہے اوروہ سپریم کورٹ ہے ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،،،
کپتان بولے کہ وہ اگلے دو تین دن میں چئیرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے،،، پانامہ بنچ کے شکر گزار ہیں،،، سپریم کورٹ نے ن لیگ کے لیڈر کو کرپٹ قرار دیا مگر مسلم لیگ نواز اپنے لیڈر کو کرپٹ قرار دیئے جانے پر جشن منا رہی ہے
کپتان کا کہنا تھا کہ عوام کے مفادات پر ان کے خط کا چیف جسٹس نے نوٹس لیا،، بنی گالہ کے دونوں پارکوں پر قبضہ ہورہا ہے۔ پلازہ اور فلیٹس کا سیوریج راول ڈیم میں جا رہا ہے، گندے پانی سے راولپنڈی کے عوام متاثر ہورہے ہیں،، پارکوں کو آنے والی نسلوں کے لیے بچانا یوگااس سے پہلے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ایک جماعت اپنے لیڈر کو جھوٹا کہے جانے پر جشن منارہی ہے، ہمارا جشن وزیراعظم کو کٹہرے میں لانے پرہے، گرینڈ الائنس کاحصہ بننےسےمتعلق سوال پرعمران خان نے حکومت مخالف نعرہ بھی لگایا