افغان آرمی کے کور ہیڈ کوارٹر پر طالبان کے حملے میں سینکڑوں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد
افغان صدارتی محل نے تصدیق کی ہے کہ مزار شریف میں کور ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد، افغان وزیر دفاع عبداللہ حبیبی اور افغان آرمی چیف ،،، جنرل قدم شاہ شہیم نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، افغان صدر اشرف غنی نے دونوں کے استعفے قبول کرلیے اور، طارق شاہ براہمی کو قائم مقام وزیر دفاع جبکہ جنرل شریف یفتل کو آرمی چیف تعینات کردیا ہے،،، جمعہ کے روز طالبان نے مزار شریف میں افغان آرمی کی دو سو نویں شاہین کور پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک سو چالیس سے زائد افراد مارے گئے تھے