کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے8ملزمان کو گرفتارکرلیا
کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیے رینجرزکی جرائم پیشہ عناصر اوردہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان سندھ رینجزر کے مطابق جیکسن اور سول لائن میں ٹارگٹڈ کارروائیوں میں رینجزر چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشتگرد سعید الحسن عرف چائنا اورسعید عمرکو گرفتار کرلیا گیا۔ حیدری سے بھتہ خوری اور وال چاکنگ میں ملوث ایم کیوایم لندن کے کارکن سلیم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک کالونی سے دو ٹارگٹ کلرز فرقان عرف شوٹراور ابوبکر کو گرفتار کیا گیا۔ ادھر ناظم آباد سے بھی دو ڈکیت ابراہیم اور سکندر جبکہ جیکسن سے گینگ وار کے کارندے آصف پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور بھاری تعداد میں ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔