احتساب کا عمل سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے بهاگ رہی ہے:دانیال عزیز

دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بار بار کہا کہ تحریک انصاف اپنی جماعت کی منی ٹریل جمع کروائے۔ ن لیگ نے عدالت کے سامنے پیش ہوئی پی ٹی آئی احتساب سے چهپ رہی ہے ۔
عمران خان سینڈو خان بننے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب تحریک انصاف کو احتساب کے لیے پکڑ پکڑ کر لائیں گے۔۔۔انہوں نے مزید کہا کہ فرد واحد کے خلاف کیس سننا بہت بڑی زیادتی ہے اورتیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کے لیے مشکلات کهڑی کی جارہی ہیں۔ سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف کیس کو بار بار درخواست کے باوجود نہیں سنا گیا۔۔پی ٹی آئی ڈهیٹوں کا ٹولہ ہے۔۔۔آئین کے ساتھ کلیم اللہ سے سلیم اللہ کهیلنا غیر مناسب ہے۔۔عمران خان اور جہانگیر ترین اپنے اوپر الزامات مان چکے ہیں۔