مورگن سٹینلے بینک کے سہ ماہی منافع میں74 فیصد اضافہ

امریکا کے بڑے بینک مورگن سٹینلے کو سہ ماہی منافع میں 74 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔وال سٹریٹ نیو یارک کے بڑے کھلاڑی مورگن سٹینلے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ان کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فیکسڈ انکم ٹریڈینگ بزنس سے 1.7 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی جبکہ بانڈ ٹریڈینگ سے آمدنی ایک ارب ڈالر رہی تاہم سٹاک ٹریڈینگ کی آمدنی میں کمی آئی جو کہ 2 بلین ڈالر رہی،جنوری تا مارچ کی سہ ماہی میں خالص آمدنی 25 فیصد زیادہ 9.75 بلین ڈالر رہی،انوسٹمنٹ بینکنگ سے انڈر رائٹنگ فیس کی آمدنی 1.55 بلین ڈالر رہی۔