چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ فیصلوں میں اختلافی نوٹ ساری دنیا میں آتے ہیں لیکن جتنا شور اختلافی نوٹ پر یہاں مچا ہے کہیں بھی نہیں ہوتا
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلوں میں اختلافی نوٹ ساری دنیا میں آتے ہیں، جتنا شور اختلافی نوٹ پر یہاں مچا ہے کہیں بھی نہیں مچتا، نظام اور عدلیہ کے لیے یہ وقت اہم ہے، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک آگے بڑھے گا، ہم سب کو مل کر ملک کے تشخص کے لیے کام کرنا ہے، آپ عام آدمی نہیں، آپ کی آواز سےبہتری بھی آسکتی ہےخرابی بھی، موجودہ حالات میں آپ کو اہم اور تعمیری کردار ادا کرنا ہے، آپ قوم کو بے اعتمادی کی فضا سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ دوران سماعت سی ڈی اے اور آئی سی ٹی نے اپنی رپورٹ جمع کرائی، مزید سماعت دس مئی تک ملتوی کر دی گئی