اب ججز نے بھی گو نواز گو کہ دیا ہے, پختونوں کو ہم نے شناخت دی ہے,سابق صدر آصف زرداری
پیپلزپارٹی نے مردان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پختونوں کو ہم نے شناخت دی ہے۔۔ آج پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کیے جا رہے ہیں جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔۔ آصف زردای نے کہا کہ سی پیک اور این ایف سی ہمارے منصوبے ہیں۔ سی پیک چوری کیا گیا جسے وہ واپس لیں گے, آصف زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نام کے ساتھ خان لگا کر خود کو پختون سمجھتا ہے۔۔ عمر میں مجھ سے بڑا ہے اور نوجوانوں کا نمائندہ بنا ہوا ہے۔۔ اس کا نہ پختونوں سے واسطہ ہے اور نہ پشتو آتی ہے۔ وہ صرف لوگوں کو بیوقوف بنا رہا ہے, سابق صدر نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب تو ججز نے بھی گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا ہے۔ شاید میاں صاحب کو فیصلے کی سمجھ نہیں آئی اسی لیے نواز شریف اور عمران خان دونوں مٹھائی کھا رہے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جانا ہو گا اور بہت جلد انتخابات ہوں گے, آصف زرداری نے کہا کہ مجھے خیبرپختونخوا کے ہر علاقے میں جانا اور بتانا ہے کہ ان لٹیروں نے پاکستان کے ساتھ کیا کیا ہے، کہاں میں نے پاکستان چھوڑا تھا اور اب یہ کہاں پہنچ گیا ہے، ہماری حکومت دوبارہ بنے گی اور ہم عوام کو وہ سب دیں گے جو ان کا حق ہے