آصف زرداری اور عمران خان اقتدار کی بھوک میں باؤلے ہو گئے ہیں, پاناما کیس پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی گئی, وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیاسی محاذ خاصا گرم ہو گیا ہے, لاہور میں دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام نہیں کیا جا رہا،پیپلزپارٹی کی قیادت نے براہ راست سپریم کورٹ کوٹارگٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ آنے پر بعض لوگوں کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں اور عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی,خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور عمران خان جھوٹ سے باز نہیں آئیں گے، مخالفین ہمیں ہدف تنقید بنائیں لیکن اداروں کو متنازع بنانے کی سازش بند کریں اور گندی سیاست میں پاکستانی اداروں کومت گھسیٹیں ۔۔عدالتی فیصلوں کوچیلنج کرنے کی روایت پڑگئی توکون سا ادارہ بچے گا, سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں آصف زرداری کی بہادری کا بھی پتہ ہے اور یہ بھی جانتے ہیں ان کے پیٹ میں درد کیوں ہو رہا ہے, انہیں ہمارے سندھ میں آنے پر تکلیف ہے کیوں کہ سندھ میں ایک سیاسی خلا ہے جو ہمارے آنے سے پر ہوگا,سعد رفیق نے آصف زرداری کو قوم پر بھاری اور دھرتی پر بوجھ قرار دیا