پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پر شدید احتجاج کیا
پنجاب اسمبلی کے اٹھائسویں اجلاس کا پہلا دن خاصا ہنگامہ خیز رہا ، اپوزیشن لیڈر نے توجہ دلاو نوٹس پر وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر بات کرنا چاہی لیکن سپیکر نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ، جس پر ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی اپوزیشن اور حکومتی ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے کےسامنے آ گئے ، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں اور شدید احتجاج کے بعد ایوان سے واک آوٹ کر دیا, دوسری طرف اپوزیشن ارکان کی غیر حاضری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد پیش کر دی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا, وزیرا عظم پر اعتماد کی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا