اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں بارسیلونا نے ریال میڈرڈ کو دو کے مقابلے میں3 گول سے شکست دے دی
میڈرڈ سپین میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، ریال میڈرڈ کے کارلوس کاسیمیرو نے اٹھائیس ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تاہم جلد ہی سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے گول کرے میچ ایک ایک سے برابر کردیادوسرے ہاف کے تہترویں منٹ میں بارسیلونا کے آئیون ریکیٹک نے گول کرے اپنی ٹیم کی برتری دو ایک کردی تاہم حریف ٹیم کے جیمز روڈریگوئیز نے پچاسی ویں منٹ میں گول کر کے میچ دو دو سے برابر کردیامیچ کے آخری لمحات میں سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے فیصلہ کن گول کر کرے بارسیلونا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، میچ میں دو گول کرکے میسی نے کلب کیریئر میں پانچ سو گول کرنے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔