سری لنکن آرمی چیف کی جنرل باجوہ سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورکمانڈر سری لنکن آرمی کے درمیان ملاقات میں فوجی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی ,آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سری لنکن آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا,اور کہا کہ خطے میں امن و امان کے لیے پاک فوج سنجیدہ کوششیں کررہی ہے,جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن کمانڈر کو پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا,سری لنکن کمانڈر نے جی ایچ کیو میں یادگارِشہداء پر حاضری دی اورپھول چڑھائے