ڈاکٹر فاروق ستار کو لال جھنڈی دکھا دی,ایم کیوایم بہادر آباد
ایم کیوایم بہادر آباد نے ڈاکٹرفاروق ستار کی پریس کانفرنس پر رد عمل دے دیا،ترجمان ایم کیوایم بہادر آباد گروپ نے فاروق
ستار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال بھی داغ دیئے،کہا،،فاروق ستار جانتے ہیں،عامر خان کی ایم کیو ایم میں واپسی کا فیصلہ کس کا تھا،اس فیصلے سے قبل عامر خان سے جس وفد نے ملاقات کی تھی،اس میں فاروق ستار بھی شامل تھے،ان کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر کنوینر بنایا تھا اور وہی پارٹی کی سربراہی
کر رہے ہیں خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی نے کئی بار فاروق ستار کو بہادر آباد آنے اور تنظیمی ذمہ داری سنبھالنے
کی پیش کش کی, کارکن اس ساری صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہ کسی بھی شخص کو ایم کیوایم کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے