چئیرمین تحریک انصاف دورہ لندن کے بعد لاہور پہنچ گئے
، کپتان لندن کے چار روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، شیڈول کے مطابق عمران خان شام پانچ بجے داتا دربار پر حاضری دیں گے، پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے،،، اس کے بعد بڑے قافلے کی صورت میں اندرون لاہور تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے کمیپوں کا دورہ کریں گے،،عمران خان کارکنوں سے خطابات کے ساتھ ساتھ آئندہ انتخابات کی تیاری کیلئے ان کا جوش بھی بڑھائیں گے۔