امریکی شہرشکاگو میں حکومت مخالف ریلی نکالی گئی
شام پرحملے کے بعد امریکی عوام حکومت کے خلاف ہوگئے،، امریکی شہرشکاگو میں حکومت مخالف ریلی نکالی گئی،، سینکڑوں لوگوں نے پلے کارڈ اٹھا کراحتجاج کیا،، جن پر لوگو امریکہ جھوٹ بول رہا ہے، شام میں جنگ بند کرو اورامریکہ شام سے نکل جاؤ جیسے نعرے درج تھے،مظاہرین کا کہنا تھا امریکا جھوٹ بولتا ہے اور ایک آزاد ملک میں فوجی مداخلت کے لئے غلط جوازپیش کر رہا ہے،، ہر ملک کے شہریوں کو اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیئے،یاد رہے کہ شام کے شہر دوما پر مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے پر امریکا اور اس کے اتحادیوں نے تیرہ اپریل کو شام پر میزائلوں سے حملے کئے۔