چیف جسٹس ثاقب نثار : جب تک سرکاری ملازمین کوتنخواہ نہیں ملے گی مجھے تنخواہ نہ دی جائے
سپریم کورٹ میں پی ڈبلیو ڈی ملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے کی سماعت ہوئی ،،، چیف جسٹس نےملازمین کوتنخواہیں ملنے تک اپنی تنخواہ نہ لینےکا اعلان کردیا ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ جب تک ملک بھرکےملازمین کوتنخواہیں نہیں ملتیں میرے اکاؤنٹ میں چیک نہیں آناچاہیے،ان ملازمین کے ساتھ بھی پیٹ لگاہواہے،یہ عام ہوگیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو یکم تاریخ کوتنخواہ نہیں ملتی،،چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ سیکرٹری فنانس کی یقین دہانی باوجود پی ڈبلیو ڈی ملازمین کوتنخواہ نہیں ملی، کل رات تک ملازمین کوتنخواہیں نہیں ملی تھی،چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جب تک ریاست کے تمام ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو مجھےتنخواہ نہ دی جائے،میراچیک میرے اکاؤنٹ میں نہیں جائے گا، ملازمین کوادائیگی کی تصدیق کے بعد چیک میرے سٹاف کودیاجائے