صورتحال بہتر بنانے کیلئے مایوسی اورناامیدی کو دور کرنا ہوگا:ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نوجوانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسلح تنازعات سے تحفظ کیلئے دیرینہ تنازعات حل کرنے چاہیے، ناانصافی نوجوانوں کو پرتشدد انتہا پسندی کی طرف دھکیلتی ہے، صورتحال بہتر بنانے کیلئے مایوسی اور ناامیدی کو دورکرنا ہوگا، ملیحہ لودھی نے کہا کہ کوئی بھی پیدائشی دہشتگرد نہیں ہوتا ، لیکن نوجوانوں کے تحفظ اور ان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا ،، پاکستان میں دہشتگردوں کی کمر توڑی جا رہی ہے ، اور نوجوانوں کا مستقبل روشن کیا جا رہا ہے