کوہلو میں ایف سی ٹرک الٹنے سے 5 ایف سی اہلکار شہید جبکہ51 زخمی ہوگئے
کوہلو میں ایف سی ٹرک الٹنے سے پانچ ایف سی اہلکار شہید جبکہ اکاون زخمی ہوگئے،، ٹرک الٹنے سے موقع پر ہی 5اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 51 زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور ایف سی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ،،لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں امتیاز، محمد خان ،محمد عرفان ،عصمت اللہ اور تاج علی شہید جبکہ 50سے زائد ایف سی اہلکار زخمی ہیں،، لیویز کے مطابق ایم ایس کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ،،
دوسری جانب ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کے باعث حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کو کوئٹہ منتقلی کےلئے ہیلی کاپٹر بھی طلب کیا گیا ،