کروشیا میں خطرناک ماؤنٹین بائیکنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا،
ہمواراورصا ف ستھرے روڈ پرسائیکل چلانا تو سب کو آتا ہے،لیکن اونچے نیچے،پتھریلے اوردشوارگزارراستوں پر سفر کرنا ہر ایک کے بس کی بات کہاں، کروشیا کے جزیرے’لوسنج‘میں ماؤنٹین بائیکنگ کے مقابلے ڈاؤن ہِل’ایم ٹی بی‘ورلڈ کپ2018 کا انعقاد کیا گیا،،جس میں کئی ممالک سے ستر سے زائد ماہرخواتین اور مرد سائیکل سواروں نے شرکت کرکے دشوار گزا راورناہموار راستوں پر ٹریل بائیکس ریس میں حصہ لیا،مقابلے کے دوران رائیڈرز سینکڑو ں فٹ اونچے دشوار گزار راستوں اور مصنوعی ریمپ پر پوری رفتار سے سائیکل دوڑاتے دِکھائی دیئے، دو روز تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں امریکا سے تعلق رکھنے والے’جیون ایرون‘ نامی رائیڈر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلے میں فرانس کی’نیکول میریم‘ سرفہرست رہیں