اب آپ کو لئیے چلتے ہیں فٹبال گراؤنڈ میں ،جہاں گاڑیاں فٹبال کھیل رہی ہیں اور کرینیں گول روکنے کیلئے کھڑی ہیں

8 میٹر کا فٹبال ، 10 پلئیر گاڑیوں میں اور گول کیپر کی جگہ کرینیں ، تیار،ریفری نے سیٹی بجائی اور کھیل شروع،دونوں ٹیموں میں 5 ،5 کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کیلئے گول کرنے کی تگ و دو میں لگ جاتے ہیں، کئی بار گول کرنے کی کوشش کیپر کرین نے ناکام بنا دی،لیکن بار بار کی کوشش کے بعد پلیئر کار کو گول کرنے میں کامیابی مل ہی جاتی ہے،کھیل کے دوران ایک پلیئر اور گول کیپر میں تصادم بھی ہو گیا جس سے کھلاڑی کی ونڈ سکرین کو نقصان پہنچا،اور گول کیپر کا کچھ بھی نہ بگڑا،