امریکی وزارت خارجہ نے اپنے سفارتی عملے کو اہلخانہ سمیت بدامنی کے شکار ملک نکارا گوا سے نکل جانے کے احکامات جاری کردیئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نکارا گوا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جبکہ اب تک ایسے مظاہروں کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ حکومت فلاح و بہبود کے موجودہ نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے یہ منصوبہ فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔
امریکا نے اپنے عملے کو نکارا گوا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
Apr 24, 2018 | 14:37