اسحاق ڈار کدھر ہے انہیں لے آئیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار
سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفیکٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار سے پوچھ کر بتایاجائے وہ کب آئیں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسحاق ڈارکی سینیٹ انتخابات کیلئے اہلیت کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کاآغاز کیا تو چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سے استفسار کیاکہ کیا آپ نے ہمارا آخری حکم نامہ پڑھا ہے؟اگر حکم نامہ نہیں پڑھا تو پڑھ لیں۔اسحاق ڈار کدھر ہے انہیں لے آئیں،سلمان بٹ صاحب۔ سلمان بٹ نے کہاکہ میرے موکل اسحاق ڈار بیمار ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ اسحاق ڈار اتناعرصے سے بیمار نہیں ہو سکتے۔ عدالتی حکم میں زاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیاتھا عدالتی حکم خلاف ورزری کے لئے جاری نہیں کیا تھااسحاق ڈار کو حفاظتی ضمانت دے دیں گے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفیکٹ مسترد کردیا۔