برطانوی شاہی خاندان کے بڑے شہزادے ولیم کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برطانوی شاہی محل کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے ،،ٹویٹ میں کہا گیا کہ بچے کا وزن 8 پاؤنڈ اور 7 اونس ہے اور بچے کی پیدائش کے وقت شہزادہ ولیم بھی اسپتال میں ہی موجود تھے،، پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں پہلے بچے پرنس جارج کی پیدائش 22 جولائی 2013 کو ہوئی تھی، بچے کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ،سوشل میڈیا پر نام کیلئے بہت سی تجاویز دی جا رہی ہیں ،،،تخت نشینی کے لیے نیا شہزادہ پانچویں نمبر پر ہے جب کہ اس فہرست میں سب سے آگے شہزادہ چارلس جس کے بعد شہزادہ ولیم اور پھر ان کے 5 سالہ بیٹے شہزادہ جارج تیسرے اور ان کی بیٹی شہزادی شارلٹ چوتھے نمبر پر ہے