مسلم لیگ ن سندھ میں اپنا جتنا بھی زور لگا لے انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی: ناصر حسین شاہ
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن ہیں اور ہر کوئی اپنی سیاست دکھا رہا ہے، شہاز شریف سندھ آئے لیکن ان کا یہاں کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، الیکشن کے موقع پر اتحاد بنتے ہیں۔ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وفاقی حکومت خط لکھے ہیں لیکن ایس ایس جی سی اور کے الیکٹرک کو اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں ،ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزبس سروس کے تحت مزید بسوں کو کراچی کے مختلف روٹس پر چلایا جائے گا