پی ٹی آئی سے جن اراکین پارلیمنٹ کو نکالا گیا وہ کسی چلے کا نتیجہ تھا، درحقیقت عمران خان اور آصف زرداری ڈیل کر چکے ہیں۔ طلال چودھری
اسلام آباد کی احتساب عدات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ درحقیقت عمران خان اور آصف زرداری ڈیل کر چکے ہیں، جس کے مطابق عمران خان اور آصف زرداری ایک بار پھر عہدہ صدارت کے امیدوار ہوں گے،طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کے ضمیر فروش اور لوٹے عمران خان نے اکٹھے کیے،اب وہ اپنا نام عمران سنجرانی بھی رکھ لیں ان کی ڈیل کامیاب نہیں ہو گی، طلال چودھری نے عمران خان پر واضح کیا کہ عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں،فیصلہ پولنگ بوتھ پر عوام کے ووٹ سے ہو گا،طلال چودھری نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے خطاب پرعمران خان کو طعنے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر والے کمرے میں جاکر بڑی خوشی اور فخر محسوس کررہے ہیں،اس موقع پر طلال چودھری نے انتیس اپریل کو لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کوعالی یوم رقص کی تقریب بھی قراردیا