مشترکہ مفادات کونسل کی آبی پالیسی اور پاکستان واٹر چارٹر کی متفقہ طور پر منظوری
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،،جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ،،وفاقی اور صوبائی وزرا اور سینئر حکام نے شرکت کی ،،اجلاس میں قومی آبی پالیسی پر غور کیا گیا،، اور اس کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی،اجلاس کے شرکا نےآبی پالیسی اور پاکستان واٹر چارٹر بھی دستخط بھی کردیئے،اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر آبی وسائل جاوید علی شاہ نے آبی پالیسی کی منظوری پر شرکا سے اظہار تشکر کیا