سعودی نائب وزیر دفاع،آرمی چیف کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ Al Ayesh نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج راولپنڈی میں ملاقات کی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران دفاع اور سلامتی کے امور پر دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے خطے کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔