نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کام کرنے والا سب سے بڑا قومی ادارہ ہے، ترجمان
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کام کرنے والا سب سے بڑا قومی ادارہ ہے۔ نیب نے کبھی انسانی حقوق کمیشن کو نیب کی حوالات کے دورہ سے نہیں روکا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کام کرنے والا سب سے بڑا قومی ادارہ ہے۔ نیب اپنے چیئرمین جاوید اقبال کی سربراہی میں فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ ترجمان نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے کبھی انسانی حقوق کمیشن کو نیب کی حوالات کے دورہ سے نہیں روکا۔ نیب کسی کی دل آزاری اور عزت نفس کو مجروح کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ نیب لاہور کے حوالات کا صحافی حضرات پہلے ہی دورہ کر کے ناقدین کو اصل صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں۔ ترجمان نیب نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو کے خلاف جارحانہ مہم نیب کی بدعنوانی کے خاتمے اور قانون کے مطابق کارروائیوں کا نتیجہ نظر آتی ہیں