چینیوٹ میں لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام، 2افراد جاں بحق
صوبہ پنجاب کے ضلع چینیوٹ میں لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوئی تاہم مزاحمت پر دو افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ چنیوٹ میں تھانہ بھوانہ تاج نگر میں پیش آیا، جہاں ایک کو لڑکی اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، اس دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،جن کی شناخت ممتاز اور اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پہلے بھی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جس کا مقدمہ تھانہ بھوانہ میں درج ہے۔ پولیس نے ضابطے کے لئے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے