مریخ پرپہلی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ
امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے بھیجی گئی خلائی گاڑی انسائٹ لینڈر نے پہلی مرتبہ مریخ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابقسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’مارس کوئیک‘ یعنی مریخ پر یہ زلزلہ سیارے پر موجود کسی دراڑ میں حرکت یا کسی شہاب ثاقب سے ٹکراو¿ کے نتیجہ میں بھی آ سکتا ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایسا زلزلہ زمین اور چاند کے علاوہ کسی بھی سیارے پر ریکارڈ کیا گیا ہو۔برطانوی سیسمومیٹر نظام کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ٹام پائک کا کہنا تھا کہ ’اس پورے واقعے میں بہت سے ایسے شواہد ہیں جن کے بارے میں غیریقینی صورتحال پائی جاتی ہے مگر بظاہر تو یہی لگ رہا ہے کہ اس زلزلے کی شدت شاید صرف ایک یا دو ہو اور ہو سکتا ہے یہ 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہی ہو۔امپیریئل کالج لندن کے محقق نے کہا ہے کہ ’ظاہر ہے اگر باقی تین زلزلوں کی بھی تصدیق ہو جاتی ہے تو ہم اگلے دو برسوں میں ایک بہت بڑی تعداد میں ایسے واقعات کو ریکارڈ ہوتا دیکھ سکتے ہیں۔