سعودی عرب میں37 افراد کے سر قلم
سعودی عرب میں حکام کے مطابق انتہاپسندی اور دہشت گردی کے الزامات ثا بت ہو نے کے بعد37 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان افراد کو موت کی سزا دیے جانے کی وجہ ان کا ’انتہاپسندی اور دہشت گردی کے نظریے کو اپنانا اور دہشت گردوں کے ایسے گروہ تشکیل دینا تھا جن کا مقصد سکیورٹی کی صورتحال کو خراب کرنا اور افراتفری و فرقہ واریت پھیلانا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان 37 افراد کے سر قلم کیے جانے کو سعودی عرب میں، سزائے موت میں ایک خطرناک اضافہ قرار دیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سزائے موت پانے والے افراد میں سے 11 مردوں پر ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام تھا جنھیں ’ایک انتہائی غیر منصفافہ مقدمے کے بعد سزائے موت دی گئی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس سال کم از کم 104 افراد کا سر قلم کیا گیا جبکہ گذشتہ برس یہ تعداد 149 تھی۔