چینی باشندے نے ہوٹل سے چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا
چینی باشندے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کرخود کشی کر لی ۔ زرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں 36سالہ چینی باشندے زاہوکے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگیا اورسر، کمراورٹانگوں پہ شدید چوٹیں آئیں۔ چینی باشندے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اورزندگی کی بازی ہارگیا۔پولیس نے کہا کہ مرنے والا زاہوکمرہ 223 میں رہائش پذیرتھا، چینی باشندہ کاروباری سلسلے میں پاکستان میں رہائش پذیرتھا، خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ۔