جنوبی افریقہ میں سیلاب اور بارشوں سے 23افراد ہلاک
جنوبی افریقہ میں سیلاب اور بارشوں سے 23افراد ہلاک ہوگئے جبکہ املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ میں سیلاب اور بارسوں سے 23افراد ہلاک ہو گئے جبکہ املاک کو نقصان پہنچا ،حکام نے امدادی کارروائیوں کے لئے متاثرہ علاقوں میں فوجی اہلکار بھیج دیئے ، ساحلی شہر ڈربن میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا جہاں شہری آبادی زیر آب آگئی اور بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہوگئے۔ایک امدادی کارکن نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ کئی افراد مٹی کے تودوں کے نیچے آجانے اور سیلابی پانی میں ڈوبنے سے ہلاک ہوئے۔ 32 افراد کو ہسپتال داخل کرایا گیا ہے جبکہ سیلاب کے باعث بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہوئے جن کی تلاشی کا کام جاری ہے۔ سیلاب سے بجلی کے کھمبوں اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطا بق آئندہ دنوں مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آجائیں گے۔