ملک میں صدارتی نظام لانے میں کوئی قباعت نہیں۔ گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام لانے میں کوئی قباعت نہیں صدارتی نظام دنیا بھر میں رائج ہے اگر پاکستان میں نافذ ہوگیا تو جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے سالانہ عرس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہو ئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام سے متعلق بحث ومباحثہ ہونا چاہیے اور عوام کی خواہش کا احترام بھی کرنا ہوگا جس سے عوام کو فائدہ ہو وہ نظام آمریت سے بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی معاشی صورتحال اتنی بھی بری نہیں جتنی سندھ حکومت واویلہ مچاکر این ایف سی ایوارڈ کا رونا روتی ہے درحقیقت سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حصہ مل رہا ہے اور سندھ کی معاشی صورتحال کافی بہتر ہے ۔اس موقع پر کمشنر حیدرآباد غلام عباس بلوچ،ڈپٹی کمشنر جامشورو کپٹن(ر) فرید الدین مصطفی ،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ منور علی مہیسر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ پروسی ممالک سے بہت تعلقات اچھی روایت ہے جسے برقرار رکھا جائےگا۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیب ایک خود مختیار ادارہ ہے اور وہ ملک بھر میں کہی بھی کاروائی کرسکتا ہے ۔قبل ازیں انہوں نے درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزارپر حاضری دیکر چادر چڑھائی اور دعا مانگی اس موقع پر ڈی سی جامشورونے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی جبکہ چیف ایڈ منسٹریٹر سندھ منور علی مہیسر نے گونر سندھ کو اجرک اور ٹوپی کاتحفہ پیش کیا۔