پاک چین دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلہ کے تحت برآمدات میں 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگا،مشیر تجارت
پاک چین دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت چین کیلئے پاکستان کی برآمدات میں پچاس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگا۔یہ بات تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے بدھ کے روزسرکاری ٹی وٰ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ملک کی مقامی صنعت کو سترہ سو اشیاء کی حساس فہرست کے ذریعے تحفظ دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت کم سے کم تین سو تیرہ اشیاء کو چین تک ٹیکس فری رسائی حاصل ہوگی۔